ہفتہ , 20 اپریل 2024

عالمی دہشتگردوں کی صفائی کے بعد افغانستان میں امن ہوگا، اسٹالٹن برگ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) مغربی اتحاد کی سترہویں سالگرہ کے موقع پر سیکریٹری جنرل نیٹو اسٹالٹن برگ کا کہنا ہے کہ ’نیٹو افغان فورسز کو تربیت فراہم کرنے کےلیے افغانستان میں ہے‘۔تفصیلات کے مطابق مغربی فوجی اتحاد کی سترویں سالگرہ کے سلسلے میں واشنگٹن میں خصوصی تقریبات جاری ہیں، نیٹو اتحاد چار اپریل 1949ء کو واشنگٹن میں قائم کیا گیا تھا۔

نیٹو کی سترہویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسٹالٹن برگ کا کہنا تھا کہ نیٹو افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے موجود ہے۔سیکریٹری جنرل نیٹو اسٹالٹن برگ کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد افغانستان میں ہمیشہ رہنا نہیں ہے، نیٹو افغان فورسز کو تربیت دینے کے لیے افغانستان میں ہے۔

سیکریٹری جنرل نیٹو نے کہا کہ افغانستان میں امن، مفاہمت کی راہ ہموار ہونی چاہیے، عالمی دہشت گردوں کی صفائی کے بعد افغانستان میں امن و استحکام قائم ہوگا۔اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جرمنی نیٹو کے اندر منصفانہ طریقے سے اپنے حصے کی ادائیگی نہیں کر رہا۔

خیال رہے کہ 1949ء میں اپنے قیام کے موقع پر نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن یا نیٹو کے بارہ ارکان تھے بعدازاں ان کی تعداد 26 ہوگئی تھی اور اب اس کے رکن ممالک کی تعداد 29 ہو چکی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ 2004 ء میں سابق سوویت یونین کا حصہ رہنے والے ممالک ایسٹونیا، لیٹویا اور لیتھوینیا کو بھی نیٹو کی رکنیت دے دی گئی جبکہ ان کے ساتھ ہی سلووینیا، سلوواکیا، بلغاریہ اور رومانیہ بھی نیٹو کے رکن بن چکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …