ہفتہ , 20 اپریل 2024

"حکمرانوں کو گھر بھیجنے کا وقت آگیا:آصف زرداری نے دھرنے کا اعلان کردیا

لاڑکانہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کےشریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اب حکمرانوں کو مزید وقت نہیں دے سکتے۔کارکن تیاری کرلیں، اسلام آباد جائیں گے اور ان کو نکال کرآئیں گے۔ذوالفقار علی بھٹو شہید کی40ویں برسی کے موقع پر گڑھی خدابخش میں سابق صدر آصف علی زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھٹو کی شہادت کل کی بات لگتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران18ویں ترمیم کو ختم کرناچاہتے ہیں، کہتے تھے 18ویں ترمیم کو رول بیک نہیں کریں گے، یہ حکمران رہے تو پاکستان100سال پیچھے چلا جائے گا۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم چاہےجیل میں ہوں یاباہرہرحال میں اس حکومت کوختم کرکےرہیں گے۔کارکن تیاری کرلیں، اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے، سڑکوں پررہیں گے اوراس حکومت کے خاتمے تک واپس نہیں آئیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …