ہفتہ , 20 اپریل 2024

’نیب کا ملزموں کو ہتھکڑیاں لگانا اسلامی اور پاکستانی قانون کی خلاف ورزی ہے‘اسلامی نظریاتی کونسل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے نیب کا ملزموں کو ہتھکڑیاں پہنانا اسلامی شریعت اور پاکستانی قانون کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ جرم ثابت ہونے سے قبل ملزم کی میڈیا کے سامنے ہتک اسلام اور تکریم انسانیت کے منافی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب آرڈیننس جانچنے کے لیے جسٹس ریٹائرڈ رضا خان کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی ہے۔قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ کمیٹی جائزہ لے گی کہ کون کون سا نیب قانون شریعت کے خلاف ہے۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …