بدھ , 24 اپریل 2024

پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کا ترمیمی مسودہ تیار

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کا ترمیمی مسودہ تیار کرلیا گیا، وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسمبلی میں پیش کر دیا جائے گا۔متعدد مرتبہ تبدیلیوں کے بعد پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کا ترمیمی مسودہ تیار کرلیا گیا ہے۔ نیا مسودہ منظوری کے لیے جلد وزیراعظم کو بھیج دیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم چاروں صوبوں میں یکساں بلدیاتی نظام چاہتے ہیں جس کے باعث مسودے میں متعدد بار تبدیلیاں کرنا پڑیں۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد اِسے جلد اسمبلی میں پیش کردیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …