جمعہ , 19 اپریل 2024

پاکستانی ایف سولہ طیارے بھارت کیلئے ‘حقیقی خطرہ’ ہیں: ابھی نندن کے والد کا اعتراف

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی جانب سے قیدی بنائے جانے کے بعد رہائی پانیوالے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے والد اور انڈین ائیرفورس کے سابق ائیر مارشل ورتھامن نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کے ایف سولہ طیارے اور امرام میزائل بھارت کیلئے ‘حقیقی خطرہ’ ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز بھارتی فوجی تعلیمی ادارے، مدراس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں گفتگو کرتے ہوئے ورتھامن نے کہا کہ 27 فروری کو پاکستان کے ساتھ ہونیوالی جنگی طیاروں کی جھڑپ میں پاکستانی ایف سولہ طیاروں پر نصب امرام میزائل بھارتی سلامتی کیلئے حقیقی خطرے تھے۔

سابق بھارتی ائیر مارشل نے دعوی کیا کہ بھارت نے بہاولپور میں جیش محمد کے (مبینہ) ہیڈکوارٹرز کو تباہ کرنے کیلئے 7 جنگی طیارے بھیجے۔ پاکستان نے اطلاع ملنے پر مقابلے کیلئے ایف سولہ طیارے بھیجے۔ ورتھامن نے مزید کہا کہ پاکستان کسی بھی حملے کیلئے پوری طرح تیار تھا اس لئے بھارت اپنے ہدف کے حصول میں ناکام رہا۔

انھوں نے کہا کہ بھارتی فضائیہ کو پاکستانی ایف سولہ طیاروں کو کسی دوسری سمت نکل جانے پر بالاکوٹ پر حملہ کرنا چاہیے تھا۔ ورتھامن نے کہا کہ 1971 کی جنگ کے بعد یہ پہلا واقعہ تھاکہ بھارتی طیاروں نے پاکستانی سرحدی حدود کو پار کیا۔

سابق بھارتی ائیرمارشل نے ایک بار پھر اپنا دعوی دہرایا کہ بالا کوٹ حملے میں سیکنڑوں دہشتگرد مارے گئے۔ یاد رہے کہ پاکستان نے بھارتی طیاروں کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کے اگلے دن دو بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے جن میں سے ایک پاکستانی حدود کے اندر گرا اور بھارتی ائیرمارشل کا بیٹا، ونگ کمانڈر ابھی نندن پاکستان میں قیدی بنا لیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …