جمعرات , 25 اپریل 2024

امارات کا مودی کیلئے اعلیٰ ترین شہری اعزاز

ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ملک کا سب سے بڑا شہری اعزاز زاید میڈل سے نوازا۔ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان نے ٹوئٹر پر بتایا کہ امارات کے صدر شیخ خلیفہ نے نریندر مودی کو ان کی خدمات کے اعتراف میں زاید میڈل سے نوازا،بھارت کیساتھ ہمارے تاریخی اور وسیع سٹریٹجک تعلقات ہیں، میرے عزیز دوست وزیراعظم مودی کے اہم کردار نے ان تعلقات کو مزید تقویت دی۔

بھارتی وزیراعظم مودی نے ٹوئٹر اماراتی رہنما کا انتہائی عاجزی سے شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ولی عہد کی وژنری قیادت میں نئی دہلی اور ابوظہبی کے درمیان تعلقات مستحکم ہوئے ۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے بھارتی عوام کی طرف سے اماراتی صدر اورولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا یہ اعزاز امارات کیساتھ سٹریٹجک تعلقات اور اسلامی دنیا کیساتھ تعلقات کو نئے دور میں لانے میں وزیر اعظم کے کردار کا اعتراف ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …