بدھ , 24 اپریل 2024

برازیلی اپوزیشن نے سفارت خانے کی القدس منتقلی کا فیصلہ مسترد کر دیا

برازیل(مانیٹرنگ ڈیسک)برازیل کی اپوزیشن اور پارلیمنٹ کے چیئرمین نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا حکومتی فیصلہ مسترد کر دیا ہے۔برازیلی اپویشن لیڈر رونڈلوفو روڈریگر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ القدس کے حوالے سے فلسطینی موقف کی تائید کرتے ہیں اور سفارت خانے کی تل ابیب سے القدس منتقلی کو تسلیم نہیں کرتے۔

بیت المقدس کے دورے کے دوران ایک بیان میں برازیلی اپوزیشن لیڈر نے صدر جائیر پولسونارو کے القدس کے حوالے سے اقدام کو برازیلی قوم کے ضمیر کی آواز کے خلاف قرار دیا۔برازیلی اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ان کا دورہ القدس فلسطینی قوم کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے ہے اور وہ القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم نہیں کرتے۔

خیال رہے کہ برازیل کے صدر نے حال ہی میں‌ بیت المقدس کے دورے کے دوران تاریخی اسلامی شہر کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کر لیا تھا جس پر فلسطینی عوامی حلقوں کی طرف سخت احتجاج کیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …