ہفتہ , 20 اپریل 2024

دنیا کے 100 ممالک میں بیگ پائپ بجانے والا فنکار

اسکاٹ لینڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) روس جیننگز نامی شہری بیگ پائپ بجانے والے مشاق فنکار ہیں اور حال ہی میں انہوں نے دنیا کے 100 ممالک میں بیگ پائپ بجا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا ہے۔حال ہی میں انہوں نے 100 ویں ملک میں اپنا باجا بجا کر 100 ممالک کی گنتی پوری کرلی ہے اور اس بار انہوں نے نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں اپنے فن کا اظہار کیا۔ روس جیننگز کو دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ میں خصوصی پذیرائی دی گئی ہے اور سوشل میڈیا پر ان کے لاتعداد مداح ہیں۔

جنوری 2014ء میں روس نے اپنا سفر شروع کیا اور پہلے وہ افریقی ممالک جا پہنچے، اس کے بعد بھارت، ترکی، نمیبیا، گوئٹے مالا، لائبیریا، ایسٹونیا، ملائیشیا، فلپائن، ترکی، میانمار، ملاوی اور دیگر ممالک کا سفر کیا اس کے بعد پورے یورپ اور لاطینی امریکا گئے۔

روس جیننگز کہتے ہیں کہ انہوں سفر کا شوق نہیں بلکہ وہ ان ممالک میں جاکر بیگ پائپ بجانا چاہتے ہیں اور لوگوں کو بیگ پائپ کے سروں سے آگاہ کرنے کے خواہش مند ہیں یہاں تک کہ انہوں ںے افریقا کے لق و دق ریگستانوں میں بھی بیگ پائپ بجایا۔روس جیننگز چاہتے ہیں کہ لوگ انہیں ایک بیگ پائپر کی حیثیت سے یاد رکھیں۔

یہ بھی دیکھیں

10 جملوں میں لکھے حروف کو کم وقت میں گننے کا ریکارڈ

اربد: ایک اردنی شخص نے اپنی ریاضی کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے …