جمعہ , 19 اپریل 2024

چین نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے دنیا کا پہلا مسافر ڈرون تیار کرلیا

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)چین نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے دنیا کا پہلا مسافر ڈرون تیار کرلیا۔چینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کی ڈرون میکر کمپنی کی جانب سے تیار کردہ یہ مسافر ڈرون دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا ڈرون یو یوں کہیں ڈرون ٹیکسی ہے۔

دنیا کی اس انوکھی پرواز کی پہلی اور کامیاب پرواز کا انعقاد آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں کیا گیا۔ جہاں پہلے روز ہی آزمائش پرواز میں اس ڈرون نے کامیانی سے اپنا سفر مکمل کیا۔ماہرین کے مطابق یہ مسافر ڈرون 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آسمان کی بلندی پر اڑ نے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس ڈرون کو چین کے ایرو اسپیس گروپ اے وی آی سی کے تیار کردہ اور آٓسٹریا کی ایف اے سی سی کمپنی اشتراک سے متعارف کئے گئے۔اس ای ہینگ 216ڈرون میں دو افراد ڈیڑھ سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پچاس سے ستر کلو میٹر تک کا با آسانی سفر کرسکتے ہیں۔

حیران کن بات یہ ہے کہ دنیا کے اس پہلے مسافر ڈرون کی ایڈوانس بکنگ کا بھی آغاز کردیا گیا ہے، جس کی قیمت،000 336 ڈالر طے کی گئی ہے۔ کمپنی کے مطابق بکنگ کے اعلان سے قبل ہی انہیں ہزاروں آرڈرز موصول ہوچکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

لکڑی سے بنا دنیا کا پہلا سیٹلائیٹ آئندہ برس لانچ کیا جائے گا

کیوٹو: امریکی خلائی ادارہ ناسا اور جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے ای ایکس اے) …