بدھ , 24 اپریل 2024

روس اور چین سے درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے نیٹو کو نئی پالیسی بنانا ہوگی :مائیک پومپیو

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی سیکرٹری مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ نیٹو کو روس اور چین سے درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے نئی پالیسی اپنانے کی ضرورت ہے ۔تفصیلات کے مطابق امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو کو روس اور چین سے درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے نئی پالیسی اپنانے کی ضرورت ہے ۔

انھوں نے کہا کہ نیٹو کو چاہئے کہ وہ اپنے اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر روس کی جانب سے پیش آنے والے سائبر حملوں اور چین کی جانب سے فائیو جی ٹیکنالوجی کو درپیش خطرات کے تدارک کے لیے نئی پالیسی مرتب کرے اور اس پر جلد عملدرآمد کو یقینی بنائے۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …