جمعرات , 18 اپریل 2024

پی ٹی آئی والے چندہ لے سکتے ہیں حکومت نہیں چلا سکتے: سابق صدر آصف زرداری

سندھ(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر نے کہا کہ آج بینکوں میں پیسا نہیں ، معیشت گرتی جارہی ہے انہیں عقل نہیں ڈالر 155 روپے پر جارہا ہے،یہ لوگ چندہ لے سکتے ہیں حکومت نہیں چلا سکتے۔تفصیلات کے مطابق نواب شاہ میں خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کاکہنا تھاکہ پیپلز پارٹی کے خلاف ہر دور میں سازشیں کی گئی مگر ہم سرخرو ہوئے، ہم نے اپنے حکومت میں ٹیکسوں کی وصلی بھی کی اور صوبوں کو انکے حقوق بھی دئیے،ہم نے بھٹو سے سیکھی جنہوں نے تختہ دار پر ترجیحدی مگر سر نہیں جھکایا،ان کاکہنا تھاکہ میں اکیلا نہیں ہوں، تمام پارٹیاں میرے ساتھ ہیں۔

جیالوں سے خطاب میں سابق صدر کا مزید کہنا تھاکہ حمزہ کے ساتھ ڈرامہ کیا گیا لیکن انہیں صبر سے کام لینا چاہیے تھا، سیکریٹری نے مجھ سے کہا تھا آپ نے کارکنوں کو عدالت آنے سے کیوں روکا؟ جس پر میں نے کہا ہمیں قانون سے پھنسایا جارہا ہے تو ہم قانون دکھاکر بے گناہ ثابت ہوں گے۔

سابق صدر نے کارکنوں کو مخاطب کرکے کہا کہ جیالو ! میرے بچوں بلاول ، بختاور اور آصفہ کا خیال رکھنا،بلاول نوجوان ہے،گرم خون اور جوشیلا ہے، یہ حکومت گرانے کیلئے میں اکیلا ہی کافی ہوں۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …