پیر , 26 اگست 2019

انٹرپول نے حسین نواز کے خلاف ریڈ وارنٹ جاری کرنے سے انکار کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انٹر پول نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کے خلاف ریڈ وارنٹ جاری کرنے سے انکار کردیا۔ انٹرپول نے حکومت پاکستان کی جانب سے حسین نواز کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ 11 صفحات پر مشتمل فیصلے میں انٹر پول نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ الزامات سے متعلق پاکستانی حکام نے قابل اعتبار شواہد جمع نہیں کرائے اس لیے حسین نواز کے ریڈ وارنٹ جاری نہیں کیے جاسکتے۔

جیو نیوز کے پاس موجود دستاویزات کے مطابق پاکستانی حکام نےآمدن سے زائد اثاثوں کا الزام لگا کر حسین نواز کی تحویل کی درخواست انٹرپول کو دی تھی جو کہ نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف عدالت کے حالیہ فیصلے کے بعد دی گئی تھی۔یاد رہے کہ حسین نواز شریف پاناما کیس میں نامزد تھے اور احتساب عدالت نے انہیں اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران یک طرفہ طور پر ایٹمی معاہدے کی پابندی کا سلسلہ جاری نہیں رکھ سکتا، صدر حسن روحانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت حسن روحانی نے ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کی سطح میں کمی …