جمعرات , 18 اپریل 2024

سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنیوالے 100 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا گیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی جارحیت کی تیاری کا پاکستان نے پھر جذبہ خیرسگالی سے جواب دینے کا فیصلہ کر لیا، سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنیوالے 100 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا گیا۔ بھارتی ماہی گیر کراچی کینٹ اسٹیشن سے لاہور روانہ ہوں گے۔پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنیوالے سو سے زائد بھارتی ماہی گیروں کو حکومت پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت رہا کر دیا۔ بھارتی ماہی گیروں کو کراچی کینٹ سٹیشن سے لاہور روانہ کیا جائے گا۔

رہا ہونیوالے ماہی گیروں کو براستہ واہگہ بارڈر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا جبکہ مزید 260 بھارتی ماہی گیروں کو بھی مختلف تاریخوں کے دوران مرحلہ وار رہا کیا جائے گا۔ رہا ہونیوالے 100بھارتی ماہی گیروں کے کراچی سے لاہور تک کے سفری اخراجات ایدھی فاونڈیشن کی جانب سے ادا کیے جا رہے ہیں۔ ایدھی فاونڈیشن کی جانب سے رہا ہونیوالے بھارتی ماہی گیروں کو تحائف بھی دیئے جائیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …