جمعہ , 19 اپریل 2024

اسرائیلی فورسز کی غزہ کی سرحد پر فلسطینوں کے پرامن مارچ پر فائرنگ ،درجنوں افراد زخمی

غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فورسز نے غزہ کی سرحد پر فلسطینوں کے پرامن مارچ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 85 افراد زخمی ہو گئے۔غزہ میں ہزاروں فلسطینوں نے اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کے خلاف بڑا مارچ کیا، اسرائیلی فورسز نے پرامن مظاہرین پر اندھا دھند گولیاں چلائیں اور آنسوگیس کے شیل پھینکے جس سے 85 افراد شدید زخمی ہو گئے۔فلسطینی وزرات صحت کے مطابق متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے، مقامی نوجوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …