بدھ , 22 مئی 2019

مودی سرکار کب تک جھوٹ بولتی رہے گی؟ سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر کے مودی سرکار پر وار

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر فاروق عبداللہ نے مودی سرکار پر وار کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار کب تک جھوٹ بولتی رہے گی؟ پاکستان کا طیارہ گرانے پر جھوٹ بولا، کبھی کہا تین سو لوگ مار دیے، کبھی پانچ سو اور کبھی سات سو کی ہلاکت کے دعوے کیے گئے۔فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ کشمیری غلام تھے نہ ہوں گے۔ پاکستان کا ایف سولہ طیارہ مار گرانے کا جھوٹا دعویٰ کیا، بالا کوٹ میں تین سو افراد کے مارے جانے پر کہیں سے کوئی خبر نہیں آئی۔سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر کا کہنا تھا کہ مودی نے پلواما ڈرامہ بھی اپنی ناکامی چھپانے کیلئے رچایاتھا۔

یہ بھی دیکھیں

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے ذمہ دارامریکہ اور اسرائیل ہیں؛شیخ نعیم قاسم

بیروت(مانیٹرنگ ڈیسک)حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل مشرق …