منگل , 21 مئی 2019

جنوبی افریقا نے اسرائیل میں سفارتی مشن کا درجہ کم کر دیا

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی افریقا نے صہیونی ریاست میں اپنے سفارتی مشن کا درجہ کم کر دیا ہے۔ جنوبی افریقا کے صدر سیریل رامافوز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے اسرائیل میں سفارت خانے کا درجہ کم کرنے کے لیے اقدامات شروع کردیے ہیں۔خبر رساں اداروں کے مطابق جنوبی افریقا کے ‌صدر کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں سفارت خانے کا درجہ کم کرنے کا فیصلہ حکمراں جماعت نیشنل کانگریس کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے کیا گیا ہے۔

صدر راما فوز نے پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ حکومت فلسطینی قوم اور اس کے دیرینہ حقوق کی حمایت جاری رکھے گی۔ فلسطینیوں کو اپنے حقوق کے حصول کا حق ہے۔ ہماری وزارت خارجہ نے اسرائیل میں قائم سفارتخانے کا درجہ کم کرنے لیے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا نے تل ابیب میں اپنے سفات خانے کے درجے میں کمی کی وجہ اسرائیلی ریاست کی طرف سے فلسطینیوں کے حقوق کی پامالیاں اور مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران امریکہ کشیدگی کم کرانے کیلئے ثالثی کو تیار ہیں، عمار الحکیم

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراق کے سیاسی اور مذہبی رہنما اور قومی حکمت پارٹی کے صدر نے کہا …