جمعرات , 18 اپریل 2024

‘حماس’ نے غزہ کو باقی فلسطینی اراضی سے الگ کرنے کی سازشوں کو مسترد کر دیا

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے غزہ کو باقی فلسطینی اراضی سے الگ کرنے کی سازشوں کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ حماس غزہ سمیت پورے فلسطین کے چپے چپے کی آزادی کی جدو جہد جاری رکھے گی۔حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک بیان میں کہا کہ حماس پورے فلسطین کی آزادی کی جدو جہد کر رہی ہے اور یہ تحریک پورے فلسطین کی پنجہ یہود سے آزادی تک جاری رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس اور پوری قوم ارض فلسطین کو حصوں بخروں میں تقسیم کرنے اور قضیہ فلسطین کے تصفیے کی اجازت نہیں دے گی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ حماس فلسطین کی آزادی، القدس اور مسجد اقصیی کےدفاع، غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے اورامریکا کی صدی کی ڈیل کی سازش کے خلاف ہر طرح کی مزاحمت جاری رکھے گی۔

غزہ میں فلسطینی قوتوں کے مشاورتی اجلاس سےخطاب میں حماس کے غزہ کی پٹی کے صدر یحییٰ السنوار نے کہا کہ حماس امریکی عہدیداروں سے کوئی ملاقات نہیں کرے گی اور نہ ہی صدی کی ڈیل کی سازش کو تسلیم کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ صدی کی ڈیل کو قبول کرنا فلسطینی سر زمین پر صہیونی ریاست کے ناجائز قبضے اور تسلط کو برقرار رکھنے کے مترادف ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نےایک انٹرویو میں کہا تھا کہ غزہ اور غرب اردن میں رابطے مقطع ہوچکےہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ غزہ اور غرب اردن دو الگ الگ ریاستی بن چکی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …