جمعہ , 19 اپریل 2024

امریکہ کو بھارت سے آزاد تجارت بہت مہنگی پڑ رہی ہے: ٹرمپ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ اور بھارت کے درمیان فری ٹریڈ معاہدے کو پاگل پن قرار دے دیا اور کہا کہ ہمیں بھارت سے تجارت میں 800بلین ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو بھارت سے آزاد تجارت بہت مہنگی پڑ رہی ہے ۔

بھارتی وزیراعظم مودی کو کہنا چاہتا ہوں کہ ایسے نہیں چلے گا آپ اپنی ایک چیز بیچنے کیلئے ہم سے سو فیصد سے زائد ٹیکس کی مد میں لیتے ہیں اور اہم اسی چیز کو آپ کو بغیر کسی ٹیکس کے فروخت کر دیتے ہیں۔اس طرح کی فری تجارت کسی طور پر امریکہ کے حق میں نہیں ہو سکتی ہے ، ہم اس تجارت کو ہرگز اس طرح نہیں چلنے دیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …