منگل , 21 مئی 2019

وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن، درجنوں مشتبہ افراد گرفتار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کے دوران افغان شہریوں سمیت 111 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا گیا۔ جس کے تحت رورل، سٹی اورانڈسٹریل ایریا کے 250 سے زائد گھروں، ہوٹلوں اور فیکٹریوں میں تلاشی لی گئی۔

آپریشن کے دوران مشتبہ افراد کی قومی شناختی دستاویزات کی تصدیق کی گئی جب کہ 111 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، جن میں 27 افغان شہری بھی شامل ہیں، حراست میں لیے گئے افراد سے خفیہ مقام پر تفیش کی جارہی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نےپانچ سالہ ‘قمری کیلنڈر’ تیار کر لیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے سائنسی بنیادوں پر چاند دیکھنے کے معاملے …