جمعہ , 19 اپریل 2024

امریکا: ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سیکریٹری کرسٹین نیلسن اپنے عہدے سے مستعفی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی سرحد پر غیرقانونی طور پر سرحد عبور کرنے کے واقعات میں اضافے کے بعد امیگریشن پالیسی کو مزید سخت بنانے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے ہوم لینڈ سیکریٹری کرسٹین نیلسن کے استعفے کا اعلان کردیا۔اس عہدے سے نیلسن کے ہٹنے کے بعد ہوم لینڈ سیکریٹری کے امریکی صدر سے کشیدہ تعلقات کے عہد بھی اختتام پذیر ہوا۔نیلسن نے ٹرمپ کی متنازع پالیسیوں کا بھرپور طریقے سے دفاع کیا لیکن اس کے باوجود امریکی صدر ان کی کارکردگی سے ناخوش تھے ۔

اپنے 18ماہ اس عہدے پر فائز رہتے ہوئے نیلسن نے بچوں کو ان کے والدین سے الگ کرنے کے چند متنازع فیصلے کیے جس کے سبب انہیں ترقی پسند گروپوں اور اپوزیشن کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا اور وہ ان کے استعفے کا مطالبہ کرتے رہے۔

ٹرمپ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سیکریٹری کرسٹن نیلسن اپنا عہدہ چھوڑ رہی ہیں اور میں ان کی خدمات کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ امریکی کسٹمز اور بارڈر پروٹیکشن کمشنر کیون میک ایلی نن قائم مقام سیکریٹری ہوں گے۔

نیسلن نے اپنے استعفے میں کہا کہ نئے عہد کے مطابق ہوم لینڈ سیکیورٹی میں اصلاحات کے حوالے سے پیشرفت کے باوجود میرا یہ ماننا ہے کہ یہ میرے لیے عہدے سے الگ ہونے کا صحیح وقت ہے۔نیسلن ایک ایسے موقع پر مستعفی ہوئی ہیں جب دو روز قبل ہی انہوں نے امریکی صدر کے ہمراہ کیلی فورنیا میں میکسکو کی سرحد کا دورہ کیا تھا جہاں ڈونلڈ ٹرمپ نے غیرقانونی طور پر سرحد عبور کرنے والوں اور پناہ کے خواہشمند افراد کو سخت پیغام دیا تھا۔

اہم ریپبلیکن رہنماؤں سمیت متعدد مہرین ٹرمپ کو خبردار کر چکے ہیں کہ امریکا اور میکسکو کی سرحد کی بندش سے معاشی طور پر نقصان کا اندیشہ ہے لیکن اس کے باوجود امریکی صدر کانگریس اور وسطی امریکا کی حکومتوں سے تارکین وطن کے آنے کا سلسلہ روکنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے اتوار کو ایک ٹوئٹ میں کہا کہ کئی سالوں سے سسٹم تباہ ہو چکا ہے، کانگریس میں ڈیمو کریٹس کو ان خامیوں کو پورا کرنے پر رضامندی ظاہر کریں ، اب جرائم اور منشیات کے لیے سرحدیں کھلی نہیں رہیں گی اور اگر ضرورت پڑی تو ہم جنوبی سرحد بند کردیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …