ہفتہ , 20 اپریل 2024

شہزادہ ولیم کی برطانوی خفیہ اداروں سے وابستگی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے شہزادے ولیم نے ملک کی خفیہ اور سیکیورٹی ایجنسیز ایم آئی 5، ایم آئی 6 اور جی سی ایچ کیو کے ساتھ 3 ہفتے تک کام کیا۔شہزادہ ولیم نے کام کا آغاز خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 سے کیا جس کے بعد 1 ہفتے سیکیورٹی سروس این آئی 5 میں گزارا اور ان کے کام کا اختتام جی سی ایچ کیو میں ہوا جو برطانیہ کو ممکنہ خطرات کی نشاندہی کے لیے پوری دنیا کی اطلاعات جمع کرتی ہے۔

اپنے تجربات کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے شہزادہ ولیم کا کہنا تھا کہ ’ہماری سیکیورٹی اور خفیہ ایجنسیز میں وقت صرف کرنے سے ہماری قومی سلامتی کے امور میں ان کے وسیع تر کردار کے بارے میں سمجھنے کا موقع ملا، جو واقعی ایک عاجزانہ تجربہ تھا‘۔اس حوالے سے کینسِنگٹن پیلس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ ’ان کی انتہائی خفیہ وابستگی اختتام پذیر ہوگئی ہے اس دوران انہوں نے ایک ہفتہ اندرونی خفیہ انٹیلی جنس سروس ایم آئی 5 اور سائبر سیکیورٹی ایجنسی جی ایچ کیو کے ساتھ گزارا‘۔

برطانوی فوج سے وابستگی رکھنے والے شہزادہ ولیم، جنہوں نے برطانیہ کی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 میں عارضی عہدہ سنبھالا، کا مزید کہنا تھا کہ ان اداروں میں زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں جو ہمیں محفوظ رکھنے کے لیے بہترین کام کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 کے جاسوس دنیا بھر میں کام کرتے ہیں اور برطانیہ کے مفاد سے وابستہ معلومات اکٹھا کرتے ہیں۔کینسِنگٹن پیلس کے بیان میں مزید کہا گیا کہ ’36 سالہ شہزادہ ولیم کو براہِ راست یہ دیکھنے کا موقع ملا کہ کس طرح ایم آئی 6 قومی سلامتی، فوجی کارکردگی اور معیشت کو لاحق خطرات اور مواقعوں کی نشاندہی کرتی ہے‘۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …