جمعہ , 19 اپریل 2024

بھارتی خفیہ ایجنسی”را” کیلئے جاسوسی کرنے والا جوڑا گرفتار

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کا مکروہ چہرہ بین الاقوامی سطح پر بھی بے نقاب ہوگیا، جرمنی میں ‘ را ‘ کیلئے جاسوسی کرنے والا بھارتی جوڑا گرفتار ہوگیا، برلن کی عدالت میں پیش کیے جانے والے بھارتیوں پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی ‘ را ‘ کے لیے جاسوسی کرنے والے گرفتار بھارتی مرد عورت نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا، جبکہ عالمی سطح پر بھارت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، اپنے اعترافی بیان میں بھارتی جوڑے نے عدالت کو بتایا کہ وہ جرمنی میں کشمیریوں اور سکھوں کی جاسوسی پر مامور تھے، اور ‘ را ‘ کو تمام تر تفصیلات فراہم کرتے تھے۔

ایک جانب بھارت نے اپنے جاسوس کشمیریوں بالخصوص پاکستان کے خلاف کئی ممالک میں چھوڑ رکھے ہیں دوسری جانب مقبوضہ وادی میں بربریت کا بھی بازار گرم کررکھا ہے،مقبوضہ وادی میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی،ظلم وجبر جاری ہے، شوپیاں میں گذشتہ دنوں بھارتی فورسز نے نام نہاد آپریشن کے نام پر دو نوجوانوں کو شہید کردیا۔علاوہ ازیں گزشتہ ہفتے مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے مظالم کے پیش نظر پورپین پارلیمنٹیرینز نے بھارتی وزیراعظم کو خط لکھ کر مطالبہ کیا تھا کہ نہتے کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ فوری طور پر روکا جائے.

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …