جمعرات , 25 اپریل 2024

ایرانی سپاہ کو دہشت گرد قراردینا امریکہ کی کمزوری، خوف اور پریشانی کا مظہر

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے اسٹریٹجک ریسرچ سینٹر کے سربراہ نے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کرنا امریکہ کی کمزوری، بزدلی، خوف اور پریشانی کا مظہر ہے۔

جنرل پوردستان نے کہا کہ امریکہ میں اب جنگ کرنے کی طاقت اور قدرت نہیں اس لئے وہ دوسرے طریقوں سے اپنی کمزوری اور ناتوانی کو چھپانے کی تلاش و کوشش کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے خطے میں اپنی طاقت اور قدرت کا لوہا منوا لیا ہے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اگر عراق اور شام کی حکومتوں کی بڑھ کر مدد نہ کرتی تو آج یہ دونوں ممالک امریکہ اور سعودی عرب کے پروردہ دہشت گردوں کے قبضہ میں ہوتے۔

انھوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ملکی اور غیر ملکی سطح پر دہشت گردی کے خاتمہ کے سلسلے میں اساسی اور کلیدی کردار ادا کیا ہے اور امریکہ نے ایسی فوج اور سپاہ کو دہشت گرد قراردیا ہے جس کا عراق اور شام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور دہشت گردی کے خاتمہ میں بنیادی اور اساسی کردار رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …