جمعہ , 19 اپریل 2024

ساتھیوں نے شہباز شریف کو پی اے سی چیئرمین بنانے کا غلط مشورہ دیا، وزیراعظم

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں بیوروکریسی کے خلاف وزرا پھٹ پڑے جبکہ ارکان اسمبلی نے بھی شکایات کے انبار لگا دیے۔لاہور میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے ڈپٹی کمشنر ملتان کے خلاف شکایات کے انبار لگائے جبکہ وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک بھی اپنے محکموں کے افسران کے خلاف بول پڑے۔ وزیر توانائی نے گلے شکوے کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ماتحت افسران سے مختلف رپورٹس طلب کیں، مگر مل نہیں سکیں۔

وزیر خوراک سمیع اللہ چودھری نے اپنے خلاف سازشوں پر شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو تمام واجبات دلوائے، مگر کام کرنے پر کرپشن کے جھوٹے الزام لگا دیے گئے۔

متعدد ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ بيوروکريسی ہماری بات نہيں سنتی، کيسے کام کريں؟۔ ایک صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ لاہور ويسٹ مينجمنٹ کمپنی پیسہ کھانے والی مشین بن چکی ہے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جو ڈلیور نہیں کر سکتا، اس کمپنی کو کیوں جاری رکھا جائے؟۔اجلاس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجھ سے بڑی غلطی ہوئی کہ شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنایا، میرے ساتھیوں نے اس معاملے پر غلط مشورہ دیا۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …