بدھ , 22 مئی 2019

سوڈانی فوج نے صدر عمر البشیر کو عہدے سے برطرف کر کے اقتدار پر قبضہ کرلیا

خرطوم(مانیٹرنگ ڈیسک)سوڈان کی فوج نے اس ملک کے صدر عمر البشیر اورنائب صدور کو ان کے عہدوں سے برطرف کر کے اقتدار پر قبضہ کر لیا ہے۔غیر ملکی ذرائع کے مطابق سوڈان میں فوج نےریڈیو اور ٹیلی وژن کی عمارت کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد صدر عمر البشیر کو صدارتی عہدے سے برطرف کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سوڈان میں صدرعمر البشیر کی حکومت کیخلاف مظاہرے جاری ہیں ،سوڈانی فوج نے اومدرمان شہر کے ریڈیو اور ٹیلی وژن کی عمارت کا کنٹرول سنبھال لیاہے جبکہ صدارتی محل کو بھی فوج نے گھیرے میں لے لیاہے، ریڈیو سے قومی نغمے نشر کئے جارہے ہیں۔

سوڈانی فوج نے ریڈیو کے ذریعے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر عمر البشیر کو عوامی امطالبوں کے بعد عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سوڈانی صدر عمر البشیر کی حکومت کیخلاف دسمبر سے عوامی مظاہرے ہورہے ہیں ۔

یہ بھی دیکھیں

بد عہدی کرنے والے امریکہ سے مذاکرات نہ کرنے کا ایرانی عزم؛حسن روحانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ …