جمعہ , 19 اپریل 2024

گوگل میں اب تاریخ سے سرچ کرنا آسان ہوگیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)ویسے تو دیکھا جائے تو انٹرنیٹ کی دنیا گوگل کے بغیر ویران ہے۔خودکار گاڑیوں سے لے کر ورچوئل رئیلٹی ہیڈسیٹ اور اسمارٹ کانٹیکٹ لینسز تک گوگل کے متعدد پراجیکٹس ہیں مگر اس کی اصل پہچان سرچ انجن ہی ہے۔اور سب ہی گوگل پر روزانہ کچھ نہ کچھ سرچ کرتے ہیں مگر اکثر کسی مخصوص سال، مہینے یا وقت کے مواد کے بارے میں سرچ کرنا مشکل ہوتا ہے مگر اب گوگل نے تاریخ سے سرچ کرنے کا عمل بہت آسان بنادیا ہے۔

ابھی تو ڈیسک ٹاپ پر صارفین کے پاس ایک گھنٹے، 24 گھنٹے، ایک ہفتے، ایک مہینے اور ایک سال کے ساتھ کاسٹیوم رینج کا آپشن موجود ہے جس میں مخصوص تاریخیں درج کرنے پر اس وقت کا مواد سرچ پر ظاہر ہوجاتا ہے۔

مگر اب یہ زحمت کرنے کی بجائے ڈیسک ٹاپ یا موبائل پر جو بھی سرچ کریں، وہ لکھنے کے بعد آفٹر اور تاریخ درج کردیں، جیسے dawnnews گوگل after:2019-01-01 لکھ کر سرچ کرکے گوگل کے حوالے سے ڈان نیوز میں موجود خبروں کو پڑھ سکتے ہیں۔ویسے مہینے اور تاریخ لکھے بغیر جیسے dawnnews گوگل after:2018 سے بھی یہ کام ممکن ہے بس لکھ کر سرچ کرنے پر بھی ویسے ہی نتائج سامنے آئیں گے۔

گوگل کی جانب سے اس فیچر کا اعلان ٹوئیٹ پر کیا گیا جبکہ یہ بھی بتایا گیا کہ آپ پہلے اور بعد کا موازنہ بھی کرسکتے ہیں جس کے لیے وہ تاریخوں میں ڈیش اور سلیش بھی قبول کرے گا۔

اس تبدیلی سے پہلے اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ ڈیسک ٹاپ پر ڈراپ ڈاؤن مینیو پر جاکر مخصوص تاریخوں کے نتائج فلٹر کرنا پڑتے تھے جبکہ موبائل صارفین کے پاس تو یہ اختیار بھی نہیں تھا کہ وہ گزشتہ 24 گھنٹے یا گزشتہ ہفتے کے نتائج دیکھ سکیں۔یہ گوگل سرچ میں کافی اچھی تبدیلی ہے مگر ہوسکتا ہے کہ عام صارفین کے لیے اسے استعمال کرنا مشکل ہو مگر امکان ہے مستقبل قریب میں گوگل کی جانب سے اسے مزید بہتر کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

لکڑی سے بنا دنیا کا پہلا سیٹلائیٹ آئندہ برس لانچ کیا جائے گا

کیوٹو: امریکی خلائی ادارہ ناسا اور جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے ای ایکس اے) …