جمعرات , 25 اپریل 2024

پاکستان نے امن مشن میں خواتین دستوں کی تعیناتی کا ہدف حاصل کرلیا؛ملیحہ لودھی

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اعلان کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں امن مشن میں خواتین دستوں کی تعیناتی کا ہدف پاکستان نے حاصل کرلیا ہے۔ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امن مشن میں خواتین کے کردار پر مذاکرے میں خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان نے امن مشنز میں 15 فیصد خواتین افسران کی تقرری کا ہدف ریکارڈ مدت میں حاصل کیا ہے جو خوش آئند بات ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی خواتین نے امن مشنز میں عالمی امن کے لیےگراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں اور پاکستان ہمیشہ فروغ امن کی تمام کاوشوں میں خواتین کے کلیدی کردار کی حمایت کرتا ہے۔ملیحہ لودھی نے بتایا کہ امن مشنز پر جانے والے دستوں کی خصوصی تربیت کے لیے پاکستان نے سینٹر آف انٹر نیشنل پیس اینڈ سیکیورٹی کے نام سے ادارہ بنایا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …