ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایم ڈی پی ٹی وی ارشد خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایم ڈی پی ٹی وی ارشد خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔وزارت اطلاعات کی جانب سے ایم ڈی پی ٹی وی ارشد خان کو عہدے سے ہٹائے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ارشد خان کی جگہ کرنل (ر) حسن عماد محمدی کو ایم ڈی پی ٹی وی کا چارج دے دیا گیا ہے۔ارشد خان کو گزشتہ برس نومبر میں ایم ڈی پی ٹی وی تعینات کیا گیا تھا۔ایم ڈی پی ٹی وی کے معاملے پر وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نعیم الحق کے درمیان شدید اختلافات بھی سامنے آئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …