ہفتہ , 20 اپریل 2024

ٹیکس سے انکاری پر طالبان نے 60 ٹرک ڈرائیوروں کو اغوا کرلیا

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغان طالبان نے ساٹھ ٹرک ڈرائیوروں کو اغوا کر لیا ہے۔طالبان نے مطالبہ کیا تھا کہ یہ ڈرائیوار انہیں ہر ماہ سات ہزار افغانی روپے ادا کریں۔تفصیلات کے مطابق یہ واقع گزشتہ روز افغانستان کے صوبے سمنگان میں پیش آیا ، طالبان کی جانب سے مغوی ٹرک ڈرائیور سے ہر ماہ ٹیکس کی مد میں ایک مخصوص رقم کا مطالبہ کیا جارہا تھا، عدم ادائیگی پر اغوا کی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایاکہ ان ڈرائیوروں نے جنگجوؤں کو غیر قانونی ٹیکس دینے سے انکار کیا تھا، جس کے بعد یہ کارروائی کی گئی۔صوبائی کونسل کے سربراہ حاجی راز محمد کے مطابق طالبان نے دارالسوف میں ایک چیک پوائنٹ قائم کی اور وہاں سے جو ٹرک بھی گزرا اس کے ڈرائیور کو اغوا کر لیا۔ طالبان نے مطالبہ کیا تھا کہ یہ ڈرائیوار انہیں ہر ماہ ٹیکس کی رقم ادا کریں۔

یاد رہے کہ دو دہائیوں تک جاری رہنے والی طویل جنگ کے باوجود طالبان ملک کے بیشتر حصے پر قابض ہیں اور کابل میں مقیم افغان صدر کا ملک کے کئی اہم علاقوں پر کسی بھی قسم کا کنٹرول نہیں ہے۔اس ساری صورتحا ل میں امریکا جو کہ اس جنگ کا مرکزی فریق ہے ، جنگ ختم کرکے افغانستان سے نکلنے کے لیے طالبان سے مذاکرات کررہا ہے۔ خیال کیا جارہا ہے کہ آئندہ اٹھارہ ماہ میں امریکی افواج افغانستان سے نکل جائیں گی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …