ہفتہ , 20 اپریل 2024

مثبت معاشرتی تبدیلی لانے کیلئے اصل طاقت نوجوان ہیں، امام کعبہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجہنی کہتے ہیں کہ نوجوان اسلامی دنیا کا مستقبل اور معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کیلئے اصل طاقت ہیں۔گزشتہ روز بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے امام کعبہ نےکہا کہ نوجوان ایسے عناصر کے جھانسے میں نہ آئیں جو انہیں گمراہی کی طرف لے جا سکتے ہیں۔امام کعبہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات دنیا کے لئے مثال ہیں، دونوں ممالک عالم اسلام کو در پیش چیلنجز سے نمٹنے کےلیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔

شیخ عبداللہ بن عواد الجہنی نے کہا کہ موجودہ مسائل کا حل اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ڈھونڈا جا سکتا ہے۔سیمینار سے وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے بھی خطاب کیا۔ انہوں کہا کہ حضرت محمد کی زندگی ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے۔تقریب سے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف راجہ ظفر الحق اور سعودی سفیر نواف المالکی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …