جمعرات , 18 اپریل 2024

سوڈان :3ماہ کیلئے ایمرجنسی نافذ، ملٹری کونسل کے سربراہ مستعفی

خرطوم(مانیٹرنگ ڈیسک)سوڈان میں ملٹری کونسل کے سربراہ نے استعفیٰ دے دیا جبکہ 3ماہ کیلئے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔سوڈان میں سیاسی بحران جاری ہے،ملٹری کونسل کےسربراہ نےاستعفیٰ دے دیا،کونسل کےسربراہ اورسابق وزیردفاع عودابن عوف نےعوامی مظاہروں کےدوران اپنا عہدہ چھوڑنےکافیصلہ کیا۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ تختہ الٹنے والےافرادعمرالبشیرکے بہت قریبی لوگ ہیں۔

فوجی حکام کے مطابق ملک میں 3ماہ کیلئے ایمرجنسی نافذ کردی گئی،آئین بھی معطل رہے گا۔ صدرعمرالبشیر کا ٹرائل انٹرنیشنل کرمنل کورٹ میں نہیں بلکہ ملک میں ہی ہوگا،2سال بعد ملک میں عام انتخابات کرائے جائیں گے۔سوڈان میں مہنگائی اورخراب معاشی صورتحال کے باعث صدرکیخلاف کئی ہفتوں سے احتجاج جاری تھا ،گزشتہ روزعوامی احتجاج کے بعد فوج نے اقتدار سنبھال لیا تھا جبکہ 3روز کے دوران مظاہروں میں سولہ افراد ہلاک ہوئے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …