جمعہ , 19 اپریل 2024

اسرائیل بائیکاٹ مہم کیوں چلائی؟ فلسطینی رضاکار کا ویزہ منسوخ

تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی حکام نے فلسیطینی رضاکار کا اسرائیل کے بائیکاٹ کی مہم چلانے کی پاداش میں ویزہ مسترد کردیا۔تفصیلات کے مطابق امریکی حکام کی جانب سے اسرائیل کے بائیکاٹ کی مہم چلانے والے رضاکار کو امریکا میں داخلے سے روک دیا، امریکی حکام نے رضاکار مہم کو اسرائیل مخالف اقدامات قرار دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ بی ڈی ایس تحریک کے شریک بانی عمر برغوثی ہاروڈ یونیورستی، نیویارک یونیورسٹی اور شکاگو میں بائیں بازو کی جانب جھکاؤ رکھنے والے یہودی معبد میں اپنی مہم کے سلسلے میں بدھ کے روز امریکا روانہ ہونے والے تھے۔غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی حکام نے عین موقع پر رضاکار کو طیارے میں سوار ہونے سے روک دیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق برغوثی نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل نہ صرف امتیازی سلوک، نسلی تطہیر اور کئی دہائیوں پر محیط فوجی تسلط پر مبنی نظام کو جاری رکھے ہوئے ہے۔رضاکار کا کہنا تھا کہنا تھا کہ اسرائیل اپنے برانگیختہ کرنے والے ظالمانہ طریقوں کی امریکا اور دائیں بازو کے نظریات رکھنے والے اپنے قوم پرست ساتھیوں کے توسط سے مسلسل تکمیل کر تا چلا آ رہا ہے۔

عمر برغوثی نے بتایا کہ انہیں امریکا میں اپنی اسرائیل بائیکاٹ مہم کے حق میں رائے عامہ ہموار کرنے کے ساتھ وہاں مقیم اپنی بیٹی کی شادی میں بھی شرکت کرنا تھی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انھوں نے کہا کہ امریکا سفر کی اجازت نہ ملنے پر میرا دل دکھا ہے تاہم میں ڈرا نہیں ہوں۔

امریکی عرب انسٹی ٹیوٹ کے مطابق عمر برغوثی کے پاس امریکا کا باقاعدہ ویزہ تھا، جو جنوری 2021ء تک کارآمد ہے۔تل ابیب کے بن گورین ہوائی اڈے پر فضائی کمپنی کے عملے نے انہیں بتایا کہ امریکی حکام نے ہدایت کی ہے کہ عمر برغوثی سفر کی اجازت نہ دی جائے۔

امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان رابرٹ پیلاڈینو کے مطابق ان کا ملک ویزوں سے متعلق انفرادی فیصلوں کے بارے میں وضاحت جاری نہیں کرتا۔پیلاڈینو نے برغوثی کے امریکی ویزہ مسترد کئے جانے کی وجہ بتائے بغیر کہا کہ اگر امریکی قانون کے تحت سیاسی بیان اور نقطہ نظر جائز ہو تو ایسے خیالات کی بنا پر امریکی قانون ویزہ سے انکار کا حق نہیں دیتا۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …