اتوار , 21 جولائی 2019

جنوبی وزیرستان میں لشمینیا بیماری نے وبائی شکل اختیار کرلی

وزیرستان (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی وزیرستان میں لشمینیا بیماری نے وبائی شکل اختیار کرلی ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں بچے ،بوڑھے اور جوان متاثر ہوئے ہیں جبکہ میڈیا پر خبر چلنے کے بعد محکمہ صحت حرکت میں آیا ہے۔جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں محکمہ صحت کی طرف سے جاری معلومات کے مطابق ساتھ سو سے زائد بچے لشمینیا بیماری کا شکار ہوچکے ہیں.میڈیا پر خبر چلنے پر ڈپٹی کمشنر نے فوری نوٹس لیا۔جس کے بعد محکمہ صحت کی طرف سے کوٹ کئی میں لشمینیا کیمپ لگایا گیا۔

علاقے میں ایک سال قبل لیشمینیاکی شکایات سامنے آئی تھیں لیکن حکومت کی طرف سے بروقت علاج اور دوائیاں نہ ہونے کی وجہ سے بیماری مزید پھیل گئی ۔جنوبی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر رحیم نواز داوڑکے مطابق دوائیں بروقت فراہم نہیں کی گئیں۔محکمہ صحت جنوبی وزیرستان کے مطابق لشمینیا کے شکار مریضوں کیلئے 300 تک انجکشن لائے گئے ہیں جوکہ ناکافی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

فرانس کا پاکستان کو 5 کروڑ یورو قرض فراہمی کا معاہدہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چترال اور درگئی ہائیڈرو پاور پلانٹس کی بہتری کے لیے فرانس …