ہفتہ , 20 اپریل 2024

رات کو یا چھٹی والے دن بچوں کو جنم دینا خطرناک کیوں؟

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)آج تیزی سے ترقی کرتی دنیا میں خواتین کے پاس بچوں کو جنم سینے سے متعلق آپشنز بڑھتے جارہے ہیں، لیکن کیا اور کوئی بہتر اور محفوظ آپشن ہے؟ ایک حالیہ تحقیق میں محققین نے اس بات کی جانب اشارہ کیا ہے کہ بچوں کی ڈیلیوری کے لیے گھر یا ہسپتال کے علاوہ دیگر مقام ڈیلیوری کے معاملے میں 3 گنا تک بیچیدگیوں کو بڑھا سکتے ہیں۔

محقیقین نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ہسپتال وہ واحد مقام ہے جہاں بچوں کی محفوظ پیدائش کے حوالے سے صرف ماحول ہی سازگار نہیں ہوتا، بلکہ ماں اور بچوں کو لاحق ہر قسم کی مشکل سے نمٹنے کے لیے تمام ساز و سامان بھی موجود ہوتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ آج کی تمام تر ترقی اور ہر قسم کی ادویات کی فراہم کے باوجود پیدائش کا پورا مرحلہ ماں اور بچے کے لیے اب بھی خطرناک ہے۔ اس تحقیق میں گزشتہ 23 کے اعداد و شمار کو شامل کیا گیا ہے، جن میں 3500 وہ مائیں ہیں جنہوں نے گھر میں یا ہسپتال کے علاوہ دیگر مقامات پر ڈیلیوری دی ہیں، جبکہ 2 لاکھ 40 ہزار وہ مائیں ہیں جنہوں نے ڈیلیوری کے لیے ہسپتال کا انتخاب کیا۔

اگرچہ بہت ساری خواتین نے ڈیلیوری کے لیے گھر کا انتخاب صرف اس لیے کیا کہ قدرتی اور پُرسکون ماحول میں یہ سارا کام ہوجائے گا، لیکن تحقیق کے بعد یہ بات ثابت ہوئی کہ ایسی خواتین کے لیے مشکلات بڑھی ہیں۔ محقیقین نے پوری تحقیق میں قومیت، عمر اور صحت سے ہٹ کر کام کیا، اور اس کے بعد یہی نتیجہ سامنے آیا کہ ہسپتال میں پیدائش کا سلسلہ ماں اور بچے کے لیے 3 گنا تک محفوظ ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر ہسپتال کی بات کی جائے تو ہر 1000 میں سے 5 بچوں کی جان کو خطرہ ہوتا ہے، لیکن اگر یہی موازنہ گھر یا ہسپتال کے علاوہ دیگر مقامات پر کیا جائے تو یہ خطرہ زیادہ بڑھ جاتا ہے اور ہر 1000 میں سے 15 بچوں کی جان کو خطرہ لاحق رہتا ہے۔یہ بات ٹھیک ہے کہ ہمارے آباؤ اجداد کے دور میں گھر اور ہسپتال میں فرق کم ہی کیا جاتا تھا اور اس کی بڑی وجہ تعلیم اور معاملے سے متعلق معلومات میں کمی تھی، لیکن اب تو بہت تبدیلی آچکی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …