جمعہ , 19 جولائی 2019

فوج میں ہولو لینز کے استعمال کا شاندار مظاہرہ

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) مائیکروسافٹ نے امریکی فوج کے ساتھ 479 ملین کے ہولولینز کی فروخت کا معاہدہ کیا تھا، تاہم اس پر کئی سوالات کھڑے ہوئے کہ یہ سسٹم کس طرح سےکام کرے گا؟امریکی فوج نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے کو اس کا ابتدائی مظاہرہ دکھایا ہے۔ امریکی فوج کے انٹیگریٹیڈ وژیول آگمنٹیشن سسٹم میں ہولو لینز 2 کا تبدیل شدہ ورژن استعمال کیا گیا ہے۔ یہ میدان جنگ میں رہنمائی کے علاوہ تربیت بھی فراہم کرے گا۔

رپورٹس کے مطابق اسے پہننے والا خود کو حقیقی زندگی کی کال آف ڈیوٹی گیم میں محسوس کرتا ہے۔ اس سے آپ نقشے پر اپنے اسکواڈ کا مقام اور قطب نما دیکھ سکتے ہیں۔تھرمل امیجنگ سے آپ اندھیرے میں بھی چیزوں کو واضح دیکھ سکتے ہیں۔ یہ تربیت میں آئی وی اے ایس کارکردگی میں بہتری کے لیے معاونت کرتا ہے۔

یہ لینز پہننے والے کی نظروں اور دل کی دھڑکن کو مانیٹر کرتا ہے۔ انسٹرکٹر ہولو لینز سے سپاہیوں کی مختلف چیزوں میں رہنمائی کر سکتے ہیں۔اس وقت جو مائیکروسافٹ کا ہولو لینز 2 ہے، وہ کافی بڑا ہے۔ اسے موجودہ ہیلمٹ کے ساتھ استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ امریکی فوج کو امید ہے کہ چھ ماہ میں انہیں دھوپ کی عینک کے ساتھ کا ہولولینز مل جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

گوگل سرچ میں چھپی دلچسپ گیم کھیلنا چاہتے ہیں؟

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)اگر انٹرنیٹ پر سرچنگ کے دوران بیزاری محسوس ہورہی ہے تو گوگل سرچ …