بدھ , 24 اپریل 2024

مغربی ایشیا میں عدم استحکام کی جڑ امریکہ اور اسرائیل ہیں: ایران

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے وزیر خارجہ نے مغربی ایشیا میں امریکہ اور اسرائیل کے خطرناک اقدامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جب علاقے میں تنازع یا کسی مسئلے کی بات ہو تو اس کا تعلق رقم یا پیسوں سے نہیں ہوتا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئٹ میں مغربی ایشیا میں امریکی سرگرمیوں کو ناجائز صہیونی حکومت کے لئے خدمات کی فراہمی اور وائٹ ہاوس حکام کے غلط فیصلوں پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان غلط فیصلوں کے باوجود امریکی حکام کسی اور نتیجے کا انتظار کرر ہے ہیں۔ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےخود اعتراف کیا ہے کہ امریکہ نے مغربی ایشیا میں 7 ٹریلین ڈالر خرچ کیے جس سے صورتحال خراب ہوئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …