ہفتہ , 20 اپریل 2024

دنیا بھر میں فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی سروس متاثر؛صارفین مشکلات کا شکار

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک اور اس کی زیرملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام اور میسیجنگ ایپ واٹس ایپ کی سروس دنیا کے مختلف ممالک میں اچانک بند ہوگئی جس کے نتیجے میں متعدد صارفین کو پوسٹ اپ لوڈ کرنے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔فیس بک،انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی سروس تکنیکی مسائل کی وجہ سے دنیا بھر میں متاثر ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

صارفین جیسے ہی فیس بک پر کوئی تصویر یا ویڈیو شیئر کرنے کی کوشش کرتے تو سروس میں ایرر آجاتا، اور صارف کو پیغام ملتا کہ آپ اس وقت تصویر یا ویڈیو شیئر نہیں کرسکتے۔سیکڑوں صارفین فیس بک اور دیگر سروس متاثر ہونے سے متعلق ٹوئٹر پر رپورٹ کررہے ہیں۔فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی سروس امریکا، یورپ اور ایشیا کے اکثر ممالک میں متاثر ہوئی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …