بدھ , 24 اپریل 2024

امریکی وارنٹ پر وینزویلا کے خفیہ ادارے کے سابق چیف گرفتار

میڈرڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) وینزویلا کے خفیہ ادارے کے طویل عرصے تک سربراہ رہنے والے میجر جنرل (ر) ہوگو کارواجال کو امریکی وارنٹ پر ہسپانوی پولیس نے میڈرڈ سے گرفتار کرلیا۔امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کی رپورٹ کے مطابق صدر نکولس مدورو کے مخالف کی حمایت بند کرنے کے کچھ ہفتوں بعد امریکا کی جانب سے ان کے خلاف وارنٹ جاری کیے گئے۔

خیال رہے کہ وینزویلا کے سابق چیف، جو ایک دہائی سے زائد سابق رہنما ہوگو چیز کے مشیر بھی رہے، کی گرفتاری پر امریکا کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام نے مسرت کا اظہار کیا، کیوں کہ 5 سال قبل وہ آروبا میں گرفتاری کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔کچھ ماہرین کا کہنا تھا کہ خفیہ ادارے کے سابق چیف کی اچانک گرفتاری وینزویلا میں اپوزیشن کو متاثر کرسکتی ہے۔

واضح رہے کہ سابق چیف کی جانب سے وینزویلا کی سوشلسٹ حکومت پر تنقید کو اپوزیشن میں سراہا جارہا تھا، لیکن ان سب کے باوجود ملک کی افواج موجودہ صدر کی حامی ہیں۔نیویارک میں موجود پراسیکیوٹرز نے میجر جنرل (ر) ہوگو کارواجال پر الزام لگایا ہے کہ ان کے دور میں 5 ہزار 6 سو کلو گرام کوکین وینزویلا سے میکسکو اسمگل کی گئی اور وہ اس غیر قانونی کام میں ملوث رہے ہیں۔

اسپین کی قومی عدالت کی خاتون ترجمان، جو معاوضے کے مقدمات دیکھتی ہیں، نے نام طاہر نہ کرنے کی درخواست پر میڈیا کو بتایا کہ سابق چیف کو میڈرڈ میں جج کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یا تو سابق چیف امریکا کو معاوضہ دینے کے لیے تیار ہوجائیں گے یا عدالت میں اپنے موقف کا دفاع کریں گے۔

یاد رہے کہ وینزویلا کے سابق چیف نے گزشتہ صدی میں 80 کی دہائی کے دوران ہوگو چیز سے دوستی کے بعد تیزی سے ترقی حاصل کی اور وہ امریکا کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے بھی اجنبی نہیں ہیں۔اس سے قبل انہیں وینزویلا کے دیگر سیکڑوں فوجی حکام کے ساتھ نامزد کیا گیا تھا، جو ہمسایہ ریاست کولمبیا میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث تھے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …