جمعرات , 25 اپریل 2019

عراق : داعش کے مبینہ جنگجوؤں کےخلاف عدالتی سماعت شروع

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراق میں شام سے فرار ہو کر داخل ہونے والے زیرحراست دہشت گرد تنظیم داعش کے 300 مشتبہ جنگجوؤں کے خلاف عدالتی کارروائی شروع ہوگئی۔خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق عدالتی ذرائع نے بتایا کہ امریکی اتحادی جماعت شامی ڈیموکریٹک فورسز نے مبینہ طورپر 900 داعش کے ’دہشت گردوں‘ کو عراقی حکام کے حوالے کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے شام سے آنے والے داعش کے تقریباً 900 جنگجوؤں کی تحقیقاتی دستاویزات موصول کرلی ہیں‘۔ان کے مطابق ’اس ضمن میں انسداد دہشت گردی پر مشتمل خصوصی عدالتیں قائم کردی گئی‘۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ’ایس ڈی ایف نے 900 داعش کے جنگجوؤں کو گزشتہ چند مہینوں کے دوران عراقی سیکیورٹی فورسز کے حوالے کیا‘۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ ’زیر حراست 900 جنگجوؤں میں داعش کے لیڈرز بھی شامل ہیں تاہم ان کی نشاندہی تاحال ممکن نہیں ہوسکی‘۔انہوں نے بتایا کہ ’قیدیوں میں داعش کے دہشت گرد بھی شامل ہیں جنہوں نے کیمیکل ہتھیار بھی بنائے‘۔

واضح رہے کہ عراق سےسینکڑوں مرد اور خواتین نے داعش میں شمولیت اختیار کی اور ان کی گرفتاری عمل میں آنے کے بعد سزائے موت سنائی گئی۔پہلے اپنی سرزمین سے داعش کا حصہ بننے والے سیکڑوں مرد اور خواتین کو سزائے موت دے چکا ہے۔گزشتہ ہفتے کی ایمنسٹی انٹرنیشنل رپورٹ کے مطابق ’عراق دنیا کے ان 5 ممالک میں شامل ہے جہاں سب سے زیادہ پھانسی دی گئی۔

واضح رہے کہ 17 نومبر کو عراق کی فوج نے امریکی سربراہی میں اتحادیوں کی حمایت سے داعش سے تین سال سے بھی زائد عرصے تک قبضے میں رہنے والے قصبے راوہ کا کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا۔

عراق کی وزارت دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ رسول کے مطابق فوج اور مقامی قبائلی جنگجو نے مغربی صوبے انبار کے علاقے راوہ میں پانچ گھنٹے کی لڑائی کے بعد داعش کو پیچھے دھکیل دیا گیا اور علاقے کا قبضہ دوبارہ حاصل کرلیا تھا۔

عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے راوہ کا قبضہ دوبارہ حاصل کرنے پر فوج کو مبارک باد دی۔حیدرالعبادی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ عراقی فورسز نے رواہ کو ریکارڈ وقت میں آزاد کروا دیا ہے اور عراق کے مغربی صحرا اور شام کے ساتھ سرحد پر دوبارہ قبضہ حاصل کرنے کے لیے آپریشن جاری رکھا۔

یہ بھی دیکھیں

ایرانی قوم کے خلاف امریکی سازشیں ناکام ہوں گی، صدر ڈاکٹر روحانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکیوں …