ہفتہ , 20 اپریل 2024

بی جے پی کے رکن اسمبلی نے آئی ایس پی آر کا نغمہ ‘پاکستان زندہ باد‘ کی طرز چوری کرلی

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر نے آئی ایس پی آر کا نغمہ ’پاکستان زندہ باد‘ کی طرز چوری کرلی۔تفصیلات کے مطابق بی جے پی سے تعلق رکھنے والے تلگانہ کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے آئی ایس پی آر کا نغمہ پاکستان زندہ باد کی طرز چوری کرکے اپنا نغمہ ریلیز کردیا۔

راجہ سنگھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر 12 اپریل کو نغمہ ریلیزکیا اور اسے بھارتی فوج کے نام کیا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آئی ایس پی آر کے نغمے پاکستان زندہ باد کی طرح راجہ سنگھ نے ہندوستان زندہ باد کا لفظ استعمال کیا ہے۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر راجہ سنگھ کو نغمہ کی طرز چوری کرنے پر پاکستان اور بھارت کے شہریوں کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ ’مجھے خوشی ہوئی کہ آپ نے ہمارے نغمے کی نقل کی، اب سچ بولنے کی پاکستانی عادت بھی اپنالیں۔‘یاد رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈایریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 23 مارچ کا خصوصی نغمہ جاری کردیا، جس کے بول “ہر دل کی آواز۔۔ پاکستان زندہ باد ، سن لیں دشمن سبھی۔۔ یہ وطن ہے سدا۔ ہیں”۔

یوم پاکستان کا نغمہ “پاکستان زندہ آباد” مشہور موسیقار سہیر علی بیگگا نے گایا تھا اور اس میں میڈیا اور کھیلوں سمیت مسلح فورسز اور معاشرے کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو خراج تحسین پیش کیا گیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …