اتوار , 21 جولائی 2019

امریکہ سال کے آخر تک پابندیاں اٹھالے،شمالی کوریا

پیانگ یانگ (مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی کوریا کے رہنما کیم جونگ اُون نے کہا ہے کہ امریکہ کو جرات مندانہ اقدام کے لیے سال کے آخر تک کی مہلت دے رہا ہوں جس کے بعد اپنے فیصلے میں آزاد ہوں گے۔اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کیم جونگ اُون نے پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ مناسب رویہ اختیار کرے تو وہ اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تیسری ملاقات کے لیے تیار ہیں۔

شمالی کوریا کے سربراہ نے مزید کہا کہ ہم بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کے حامی ہیں مگر امریکہ کے یکطرفہ مطالبات مان لینا ہمارے لیے ممکن نہیں اور امریکہ نے اپنی روش تبدیل نہ کی تو ہمارے لیے ان مذاکرات میں کوئی دلچسپی برقرار نہیں رہے گی۔

یہ بھی دیکھیں

ایران سے جنگ کرنا نہیں چاہتے، سعودی عرب

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب عبداللہ المعلمی نے کہا ہے …