منگل , 10 دسمبر 2019

صدر بشار اسد سے عراق کے قومی سلامتی کے مشیر کی ملاقات

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراق کے قومی سلامتی کے مشیر نے دمشق میں شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات دو طرفہ تعلقات اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے عراق کے قومی سلامتی کے مشیر فالح الفیاض سے گفتگو میں کہا ہے کہ علاقائی و بین الاقوامی حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ عراق اور شام، دشمنوں کی سازشوں کے مقابلے میں اپنے قومی اقتدار اعلی اور آزادی کے تحفظ کی بھرپور کوششیں جاری رکھیں۔

بشار اسد نے کہا کہ علاقے کا مستقبل، صرف علاقے کی قومیں ہی طے کر سکتی ہیں۔عراق کے قومی سلامتی کے مشیر فالح الفیاض نے بھی تاکید کے ساتھ کہا کہ شام کی طاقت اور دہشتگردی کے مقابلے میں اس کی کامیابی، عراق کے لئے بھی کامیابی شمار ہوتی ہے بالکل اسی طرح کہ جیسے عراق میں کوئی بھی فوجی کامیابی، شام کے استحکام کے مفاد میں ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران وعمان نے کی معاشی تعلقات کے فروغ پر تاکید

  ایران کے دورے پر آئے ہوئے علی بن مسعود السنیدی اتوار کے روزمحمد جواد …