جمعرات , 25 اپریل 2024

دورہ جنوبی افریقا، پاکستان ویمن ٹیم کا اعلان

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)دورہ جنوبی افریقا کے لیے پاکستان کی ویمن ٹیم کا اعلان کردیا گیا ۔پاکستان کی پہلی ویمن سلیکشن کمیٹی کی سربراہ عروج ممتاز نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹیم کا اعلان کیا۔ عروج ممتاز کہتی ہیں کہ دورے کے لیے متوازن ٹیم بنائی گئی ہے۔ انعم امین کو فٹنس مسائل کی وجہ سے شامل نہیں کیا گیا۔ ویمن ون ڈے ٹیم میں بسمہ معروف، ناہید خان، جویریہ روف، سدرہ امین، جویریہ خان، عمائمہ سہیل اور ندا ڈارکوشامل کیاگیاہے عالیہ ریاض، کائنات امتیاز، سدرہ نواز، ثنا میر، ناشرا سندھو، ڈیانا بیگ، ایمن انور اور رامین شمیم بھی شامل ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں ناہید خان کی جگہ ارم جاوید کا شامل کیا گیا ہے۔ بسمعہ معروف کپتان برقرار رہیں گی۔ پاکستان ٹیم 29 اپریل کو دورہ جنوبی افریقا کے لیے روانہ ہوگی۔6سے 12 مئی تک تین ون ڈے ہوں گے جبکہ 15مئی سے پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز ہوگی۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …