ہفتہ , 20 اپریل 2024

مسجد ابراہیمی اور اسکول کو بموں سے اڑانے کی خوفناک صہیونی سازش ناکام

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)یہودی آبادکاروں کی فلسطینیوں کے ایک نئی شر انگیزی سامنے آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہودی آباد کاروں نے الخلیل میں مسجد ابراہیمی کے داخلی راستے کے قریب اور ایک اسکول کے باہر بم نصب کر دیے۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ دسیوں یہودی آبادکاروں‌ نے مسجد ابراہیمی پر دھاوا بولا اور مسجد کے داخلی راستے کے باہر بم نصب کر دیا۔ بعد ازاں فلسطینی شہریوں کی نشاندہی پر مسجد کے قریب سے بم برآمد کیا گیا۔

ادھرغرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک اسکول کے باہر بھی یہودی آبادکاروں نے بم نصب کردیا۔ تاہم بم پھٹنے سے قبل ہی پکڑ لیا گیا اور دہشت گردی کی خطرناک سازش ناکام ہوگئی۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …