جمعہ , 19 اپریل 2024

جرمنی میں فلسطینی اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرہ

برلن (مانیٹرنگ ڈیسک)جرمنی میں انسانی حقوق کی تنظیموں اور فلسطینی کمیونٹی کے زیر اہتمام اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرہ کیا گیا۔ برلن میں ‘ھیرمن پلاٹز’ اسکوائر میں ہونے والے مظاہرے میں سیکڑوں شہریوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیلی جیلوں میں قید فلسیطنیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے ‘الکرامہ 2’ کےعنوان سے بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کے ساتھ خاص طور پر یکجہتی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر مظاہرین نے فلسطینی اسیران کی حمایت اور ان کی صہیونی زندانوں سے رہائی کے لیے نعرے لگائے۔مظاہرین نے جرمن حکومت پر زور دیا کہ وہ فلسطینی اسیران کے حقوق کے حوالے سے جاندار اور موثر کوششیں کرے اور اسرائیل کی طرف داری بند کرے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …