ہفتہ , 20 اپریل 2024

مصرکے سابق صدر مرسی کو پھانسی دینے کا مصری اٹارنی جنرل کا مطالبہ

قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مصر کے اٹارنی جنرل نے سابق صدر محمد مرسی اور ان کے ہمراہ اخوان المسلمین کے تئیس دیگر ارکان کو غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں کے لئے جاسوسی کرنے کے الزام میں پھانسی دیئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔مصرکے سابق صدر محمد مرسی اس وقت جیل میں ہیں۔ ان پر اوران کے دیگر ساتھیوں پر غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں کے لئے جاسوسی کرنے کے الزام کے ساتھ ساتھ عرب ملکوں کی حکومتوں کو گرانے کی کوششوں کا بھی الزام ہے-

محمد مرسی پر یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ وہ ایک نیا مشرق وسطی وجود میں لانے اور دہشت گردانہ منصوبے بنانے میں سرگرم تھے-مصر کے اٹارنی جنرل کے نمائندے نے عدالت میں دعوی کیا کہ مرسی اور ان کے ہمراہ تئیس افراد سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی، حماس اور حزب اللہ سے رابطے میں تھے-

عدالت نے مرسی اور اخوان المسلمین کے تئیس ارکان کے خلاف مقدمے کی سماعت اٹھائیس اپریل تک ملتوی کر دی ہے-یہ سماعت حماس کے لئے جاسوسی کرنے کے الزام کے تحت چلائے جا رہے مقدمے کی تھی- دو ہزار تیرہ میں محمد مرسی کا تختہ الٹنے کے بعد سے مصر کی فوج اور پولیس نے اب تک مرسی کے حامی ایک ہزار چار سو مظاہرین کو ہلاک اور پندرہ ہزار سے زائد کو گرفتار کر کے جیلوں میں ڈال دیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …