جمعہ , 19 اپریل 2024

سوڈان : فوجی کونسل نے سابق حکومت کے ارکان کو گرفتار کرلیا

خرطوم (مانیٹرنگ ڈیسک)سوڈان میں فوجی کونسل نے سابق حکومت کے ارکان کو گرفتار کرلیا، فوجی کونسل نے اپوزیشن کو اپنا وزیراعظم مقرر کرنے کی دعوت دی ہے۔سوڈان میں سیاسی بحران جاری ہے فوجی کونسل نے سابق حکومت کے تمام ارکان کو گرفتار کرلیا، فوجی کونسل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مظاہرین کو منتشرکرنے کے لیے طاقت کا استعمال نہیں کیا جائے گا ۔ترجمان کے مطابق اپوزیشن کو اپنا وزیراعظم مقررکرنے کی دعوت دی گئی ہے، جس کی پالیسی پرمکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔

عبوری کونسل نے جنرل عود کو وزیردفاع کے عہدے سے ہٹا دیا ہے، لیفٹیننٹ جنرل ابوبکرمصطفیٰ کو نیشنل انٹیلی جنس اینڈ سیکیورٹی سروس کا نیا سربراہ اور واشنگٹن اور جنیوا کے لیے نیا سفیر مقرر کر دیا ہے ۔اپوزیشن اتحاد برائے آزادی اورتبدیلی نے فوجی کونسل کو اپنے مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا ہے جمہوری حکومت کو تمام اختیارات کی منتقلی تک مظاہرے جاری رہیں گے۔مظاہرین وزارتِ دفاع کی عمارت کے باہر دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …