ہفتہ , 20 اپریل 2024

کیا آپ سبز پیاز کے فوائد جانتے ہیں؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سبز پیاز کو سبزیوں میں شمار کیا جاتا ہے اور ماہرین صحت اس کے بے شمار طبی فواید بیان کرتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سبز پیاز کئی بیماریوں کی روک تھام اور قوت مدافعت کا ذریعہ ہے۔ اس میں وٹامن "C” کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔ جسم کو انفیکشن سے بچانے میں معاون ہے۔ خون میں کولسٹرول کی سطح کو متوازن رکھنے میں مدد دیتا ہے۔سبز پیاز کے فواید درج ذیل ہیں۔

سبز پیاز میں وٹا من C کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو قوت مدافعت کے لیے مفید ہے۔

سبزپیاز سے خون میں شوگر کی مقدار کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔

سبز پیاز انفیکشن کو روکتا ہے اور متعدد امراض سے بچاتا ہے۔

سبز پیاز سے دل کی بیماریوں کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔

سبز پیاز میں کیرسٹین مرکب کی وافرمقدار پائی جاتی ہے جو سرطان سے بچائو میں مفید ہے۔

سبز پیاز معدے کے السر کےخطرات کم کرتا ہے۔ جسم می فالتو چکنائی اور چربی کم کرتا ہے۔ اس میں وٹا من ‘بی 1’ کی بھی وافرمقدار پائی جاتی ہے اور بلند فشار خون کو روکتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ڈائری لکھنے سے ذہنی و مدافعتی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

لندن:کمپیوٹرائزڈ اور اسمارٹ موبائل فون کے دور میں اب اگرچہ ڈائریز لکھنے کا رجحان کم …