ہفتہ , 20 اپریل 2024

روس اور نیٹو کے درمیان ہر طرح کا تعاون ختم

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)روس نے کہا ہے کہ ماسکو اور نیٹو کے درمیان تعاون مکمل طور پر ختم ہو گیا ہے۔روس کے نائب وزیرخارجہ الیگزنڈر گروشکو نے کہا ہے کہ پیر سے روس اور ماسکو کے درمیان دفاعی اور غیر دفاعی ہر طرح کا تعاون ختم ہو گیا ہے-

روس کے نائب وزیر‍ خارجہ نے روسی سرحدوں کے اطراف میں امریکا اور نیٹو کے مخاصمانہ اور بدامنی پھیلانے والے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ تعاون کے خاتمے سے روس اور نیٹو کے درمیان کوئی سنجیدہ تنازعہ نہیں ہو گا- انہوں نے کہا کہ روس نیٹو کے ممکنہ خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے اور اگر روس اور نیٹو کے درمیان کوئی جنگ ہوتی ہے تو دنیا کے لئے انتہائی خطرناک نتائج برآمد ہوں گے-

واضح رہے کہ پچھلے دنوں نیٹو نے بلغاریہ، یونان، کینیڈا، امریکا، ہالینڈ، رومانیہ، جارجیا، یوکرین اور ترکی کی شمولیت سے بحیرہ اسود میں فوجی مشقیں شروع کی ہیں تاہم روس نے بھی نیٹو کی فوجی مشقوں کے اختتام سے دو روز قبل رواں سال میں دوسری بار بحیرہ اسود میں فوجی مشقیں انجام دی ہیں-

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …