ہفتہ , 20 اپریل 2024

مالی بحران کا سامنا:بھارتی فضائی کمپنی کی تمام انٹرنیشنل پروازیں منسوخ

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فضائی کمپنی نے اپنی تمام انٹرنیشنل فلائٹس 3 روز کے لیے منسوخ کر دی ہیں،برطانیہ سمیت بہت سے یورپی اور مغربی ممالک کے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے.تفصیلات کے مطابق بھارتی فضائی کمپنی ائیر لائنز جیٹ ائیرویز نےاپنی تمام انٹرنیشنل فلائٹس 3 روز کے لیے منسوخ کر دی ہیں، یہ اقدام اس لئے کیا گیا کہ کمپنی کو مالی بحران کا سامنا ہے، خسارے کا شکار ائیر لائنز جیٹ ائیرویز کے لیے انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن جاری رکھنا ممکن نہیں رہا، پروازیں منسوخ ہونے پربرطانیہ سمیت بہت سے یورپی اور مغربی ممالک کے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے.

لیکن فلائٹ ریکارڈ کے مطابق مذکورہ کی درجنوں مقامی پروازیں بھی منسوخ ہوئی ہیں ،دنیا بھر کے فلائٹ آپریشن کی اپ ڈیٹ فراہم کرنے والے فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق عالمی پروازوں کی منسوخی کے اعلان کے بعد ممبئی کے ائیر پورٹ سے کوئی پرواز روانہ نہیں ہوئی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …